اسراف کہتے ہیں کسی بھی چیز کے استعمال اور اس میں انہماک میں مبالغہ آرائی سے کام لینا ، بلا ضرورت اور حاجت کسی بھی چیز کو صرف کرنا، بلا موقع ومحل کے کسی بھی چیز کا بے محابا اور بے تحاشا استعمال، ا یہ نہایت مذموم عمل ہے ، اللہ عزوجل نے اسراف اور زیادتی کو گذشتہ گم کردہ راہ امتوں کا وصف بتلایا ہے ، ارشاد باری عزوجل ہے : ’وَلاَ تُسۡرِفُواۡ إِنَّہُ…
ٓٓٓآج دنیا میں ہر طرف سہولت پسندی کادور دورہ ہے؛گزرتے ایام کے ساتھ ساتھ جدید الکٹرانک آلات وجود پذیر ہو رہے ہیں جس سے بڑے بڑے فاصلے سمٹ کر رہ جاتے ہیں ؛سکنڈوں میں ایک پیغام دنیا کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک پہنچایا جا سکتا ہے؛اور باہم بات چیت کے ایسے ذرائع بھی ایجاد ہوگئے کہ ایک ملک سے دوسرے ملک میں اس طرح بات کی جا سکتی ہے گویاکہ دونوں آمنے سامنے…
ماہ رمضان کی مخصوص عبادتوں میں روزہ کے بعدجس عبادت کوبنیادی اہمیت حاصل ہے وہ نمازِ تراویح ہے۔علماء امت کے نزدیک تراویح،اس نماز کو کہتےہیں جو اہتمام جماعت کے ساتھ رمضان کی تمام راتوں میں عشاء کے بعد پڑھی جاتی ہے ۔(فتح الباری : ج ۴،ص: ۱۷۸) حکیم الاسلام حضرت مولانا قاری محمد طیب صاحب نوراللہ مرقدہ ماہ رمضان میں مشروعیتِ تراویح کی حکمت بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ”رمضان میں افعال بِر اور تقوی…
دودن قبل دسویں جماعت کے نتائج آئے ،اس سے قبل انٹرمیڈیٹ اوراسکولوں میں زیر تعلیم طلباء کے بھی نتائج آ چکے ہیں۔الحمدللہ دسویں جماعت کے نتائج اچھے رہے اور بڑی تعداد میں طلباء وطالبات نے کامیابی حاصل کی۔عموما ًنتیجہ آنے کے بعد کامیاب ہونے والوں میں خوشی کی لہر ہوتی ہے ،اور ناکام ہونے والوں میں غم والم چھاجاتا ہے۔ ایک طرف کامیاب ہونے والوں میں جشن ومسرت کا ماحول ہوتا ہے،گھر اور باہر مبارک…
اللہ تعالی کا قرب حاصل کرنے کے لیے رمضان المبارک ایک بہترین مہینہ ہے، اس میں اللہ تعالی کی رحمتوں اور برکتوں کا خصوصی نزول ہوتا ہے، بندوں کو اپنا محبوب بنانے اور ان کی مغفرت کرنے کے لیے اس مہینے میں اللہ تعالی نے نہایت ہی مبارک عمال رکھے ہیں، اور ہر عمل کا ثواب بھی اپنی اصل سے دوگنا بڑھا دیا گیا ہے، چنانچہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم…