انسانوں کی ایمانی،اخلاقی ،روحانی ،ظاہری وباطنی تربیت کرنے اور ان کو سنوارنے کے لئے کریم وشفیق پروردگار نے رمضان المبار ک عطا فرمایا ۔بڑی تیزی کے ساتھ سفر کرتے ہوئے رمضان المبارک کا مہینہ اپنی منزل کوپہنچ گیااور اختتام پذیر ہوگیا،شوق وجذبات کے ساتھ مسلمانوں نے رمضان کو خوش آمدید کہا،اس کا پرتپاک استقبال کیا ،اس کے استقبال میں جلسوں کا اہتمام ہوا،خطابات وبیانات سے استفادہ کیا گیا،علماء ومقررین سے اس کی اہمیت وعظمت کو…
24جون 2018ء کی تاریخ نے پوری دنیا کو اپنی طرف متوجہ کررکھا تھا،ایک عجیب کیفیت سے پورے عالم کے لوگ دوچارتھے،حق پسندوں کی نظریں اور باطل کے علمبرداروں کی نگاہیں ترکی کے انتخابات پر جمی ہوئی تھیں،انتخابات اگرچہ کے ترکی میں ہونے جارہے تھے لیکن دنیا کے ہر خطے میں اس کی وجہ بے چینی وبے قراری محسوس ہورہی تھی ،طرح طرح کے اندیشے اور خدشے دامن گیر تھے،مسلمان حق پسندوں کی کامیابی کے لئے…
دنیامیں کچھ لوگ وہ ہوتے ہیں جنہیں دیکھے بغیر بھی ان کی عظمت وعقیدت کے نقوش دل پر ثبت ہوجاتے ہیں،جن کے علمی کارنامے اور عظیم خدمات انسانوں کوشیدائی وگرویدہ بنادیتے ہیں ،چناں چہ مؤرخ اسلام حضرت مولانا قاضی عبدالحفیظ اطہر مبارکپور ی ؒ بھی ان نادرۂ روزگار شخصیات میں سے ہیں جنہیں دیکھے بغیر بھی انسان ان کو پڑھ کر اور ان کی علمی وتحقیقی تصنیفات سے مستفید ہوکر ان سے عقیدت رکھنے لگتا…
ملت اسلامیہ کی رسوائی کے واقعات تھمنے کا نام نہیں لیتے ،ایسا لگتا ہے کہ ذلت و رسوائی ہماری زندگی کا لازمہ بن گئی ہے، گزشتہ یکم مئی ۲۰۱۹ کو روزنامہ سیاست کے صفحات پر ایک ایسی خبر شائع ہوئی جسے پڑھ کر سر شرم سے جھک گیا ، اطلاع کے مطابق ملکاجگری کے علاقہ میں ایک مسلم لڑکی نے اپنے عاشق کے ساتھ ایک مند ر میں شادی رچالی ،لڑکی کے والدین کو اس…
دین وشریعت میں مداخلت یا اس میں ترمیم وتنسیخ کی ناپاک کوششوں کا سلسلہ کوئی نیا نہیں ہے، اس قسم کی مذموم کوششوں کا پہلا واقعہ تب پیش آیا جب نبی رحمتﷺ دنیا سے پردہ فرما گئے، اور حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے کندھوں پر خلافت کا بار ڈالا گیا، چنانچہ بعض جدید الایمان قبیلوں نے زکوٰۃ دینے سے انکار کردیا اور کہنے لگے کہ نبی کے دنیا سے رخصت ہونے کے بعد…